ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / بارسلونا حملے کے مرکزی ملزم کے بارے میں ہسپانوی اداروں کی غلطی

بارسلونا حملے کے مرکزی ملزم کے بارے میں ہسپانوی اداروں کی غلطی

Thu, 24 Aug 2017 18:02:26  SO Admin   S.O. News Service

بارسلونا،24اگست(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)اسپین میں بارسلونا حملے کے مبینہ مرکزی کردار امام عبد الباقی الساتی کے حوالے سے نئے انکشافات سامنے آئے ہیں۔ ملکی محکمہ انصاف کے مطابق مارچ 2015ء میں ایک جج نے عبدالباقی الساتی کی ملک بدری یہ کہتے ہوئے روک دی تھی کہ وہ سلامتی کے لیے بڑا خطرہ نہیں ہیں۔ اُس دور میں مراکش سے تعلق رکھنے والے اس امام کو منشیات کے کاروبار میں ملوث ہونے کی وجہ سے چار سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔ جج نے کہا تھا کہ اس امام نے ہسپانوی معاشرے میں ضم ہونے کی بھرپور کوشش کی تھی۔ الساتی ایک گھر میں ہونے والے دھماکے میں مارا گیا تھا۔


Share: